ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اتر پردیش میں 50فیصد پولیس کے عہدے خالی، قومی اوسط 24فیصد

اتر پردیش میں 50فیصد پولیس کے عہدے خالی، قومی اوسط 24فیصد

Sun, 02 Apr 2017 20:19:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش پولیس میں 50فیصد عہدے خالی ہیں جو قومی اوسط 24فیصد کے ڈبل سے زیادہ ہے۔حکام نے بتایا کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منظورشدہ پولیس فورس کی تعداد 22لاکھ 80ہزار 691ہے ،جن میں سے 24.02فیصد یعنی پانچ لاکھ 49ہزار 25عہدے خالی ہیں۔اتر پردیش میں منظورشدہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 3.63لاکھ ہے جبکہ صرف 1.81لاکھ پولیس اہلکار ہی ریاست کی 21کروڑ عوام کی حفاظت میں ہیں۔ملک میں سب سے زیادہ آبادی والی اس ریاست کو قانون وانتظام کے نقطہ نظر سے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آربی)نے بدترین ریاست بتایا ہے۔

یہاں 1.81لاکھ پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔2015میں ریاست میں فی ایک لاکھ آبادی پر 1239معاملے درج کئے گئے تھے۔پولیس اہلکاروں کی تعداد میں کمی کے معاملہ میں اتر پردیش کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے،کرناٹک میں منظورشدہ عہدے کی تعداد 110210ہے جبکہ ان میں سے 39276پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔اس کے بعد ہے مغربی بنگال کا نمبر آتا ہے جہاں 33فیصد عہدے خالی ہیں، یہاں منظورشدہ عہدے کی تعداد 101482کے مقابلے میں 33630عہدے خالی ہیں۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صرف ناگالینڈ اوردادر اور ناگر حویلی ہی ایسی جگہیں ہیں جہاں منظور شدہ عہدوں سے زیادہ پولیس اہلکار ہیں، دہلی میں82242منظور شدہ عہدوں میں سے 5894عہدے خالی ہیں۔

نکسل متاثرہ ریاستوں میں سب سے زیادہ خالی عہدوں والی ریاست جھارکھنڈ ہے ، جہاں 26فیصد عہدے خالی ہیں۔تلنگانہ میں بھی 26فیصد پولیس اہلکاروں کی کمی ہے، اس کے بعد بہار 23.9فیصد، اڑیسہ 16.23فیصد، آندھرا پردیش 16.2فیصد اور چھتیس گڑھ 15.84فیصد کمی کا شکار ہیں۔مرکز کے زیر انتظام خطوں میں چنڈی گڑھ میں 852جوانوں ، انڈمان نکوبار میں 556، لکش دیپ میں 66اور پڈ و چیری میں 862پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔


Share: